توشہ خانہ ٹو فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر
Web Desk
29 December 2025
بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دیں۔ وکیل خالد یوسف چودھری نے دونوں کی جانب سے اپیلیں عدالت میں جمع کرائیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی اپیل پر ڈائری نمبر 24561 جبکہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر ڈائری نمبر 24560 جاری کر دیا ہے۔
اپیلوں کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے انعام اللہ شاہ کے بیان پر انحصار کیا، حالانکہ وہ برطرف شدہ افسر ہیں اور ان کے بیان کو قابلِ اعتبار نہیں سمجھا جا سکتا۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان پر بھی انحصار کیا جو قانوناً درست نہیں تھا۔
درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا ہے کہ استغاثہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، اس لیے توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ اپیل میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ایک ہی جرم میں متعدد مرتبہ سزا نہیں دی جا سکتی اور اسپیشل سینٹرل کورٹ کو اس کیس کی سماعت کا اختیار ہی حاصل نہیں تھا۔
اپیلوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صہیب عباسی کو غیر قانونی طور پر سلطانی گواہ بنایا گیا، جبکہ بلغاری سیٹ توشہ خانہ قواعد کے مطابق سابق حکمران جوڑے نے اپنے پاس رکھا تھا۔ مؤقف کے مطابق مقدمہ بغیر مکمل تفتیش کے قائم کیا گیا اور یہ کارروائی سیاسی انتقام کے زمرے میں آتی ہے۔
درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ درخواست گزار سرکاری ملازم کی تعریف میں نہیں آتا، اس لیے متعلقہ قوانین کا اطلاق درست نہیں بنتا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپیلوں میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026