18 ویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی: بلاول بھٹو زرداری
Web Desk
29 December 2025
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے اور صوبہ صحت کی سہولیات میں نہ صرف دیگر صوبوں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ نظاموں سے مقابلہ کر رہا ہے۔
لاڑکانہ میں شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے تمام گریجویٹس کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ عملی زندگی میں قوم اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ محض ایک شہر نہیں بلکہ ناانصافی کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، وباؤں اور ہنگامی حالات میں ڈاکٹروں اور نرسز نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ترجیح ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانا رہی ہے، 18ویں ترمیم کے بعد صحت کے شعبے میں بھرپور سرمایہ کاری کی گئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے بتایا کہ سندھ میں دل کے امراض کا مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ کراچی، نوابشاہ، جامشورو، سکھر اور لاڑکانہ سمیت مختلف شہروں میں جدید صحت کی سہولیات پہنچائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سندھ کے تمام اضلاع میں بچوں کے لیے ایمرجنسی رومز قائم کیے گئے ہیں، اور گمبٹ کا ہسپتال پاکستان کے بڑے شہروں کے ہسپتالوں کا بھی مقابلہ کرتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جن اضلاع میں ابھی تک صحت کی سہولیات مکمل طور پر نہیں پہنچ سکیں، وہاں بھی بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے تعلیمی شعبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 1947 سے 2008 تک سندھ میں صرف 16 یونیورسٹیاں تھیں جبکہ آج صوبے میں 30 یونیورسٹیاں قائم کی جا چکی ہیں۔ پیپلزپارٹی کی کوشش ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی قائم ہو تاکہ پسماندہ علاقوں کے نوجوان بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔
قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تاریخی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ صحت اور تعلیم کے شعبے میں مسلسل اصلاحات کر رہی ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے 1989 میں میڈیکل یونیورسٹی کا خواب دیکھا تھا جو 2009 میں مکمل ہوا، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور تعلیم و تحقیق پر مبنی ترقی ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026