LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

کرسمس پر توڑ پھوڑ، بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم نہایت تشویشناک ہے: دفتر خارجہ

Web Desk

29 December 2025

پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بھارت میں کرسمس کے موقع پر پیش آنے والے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتا ہوا ظلم و ستم نہایت تشویشناک ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اپنے بیان میں کہا کہ کرسمس کے موقع پر مذہبی مقامات اور تقریبات کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے، یہ واقعات ریاستی سرپرستی میں پیش آئے، جو مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں نہ صرف مسیحی برادری بلکہ مسلمان بھی ریاستی سطح پر امتیازی سلوک اور جبر کا سامنا کر رہے ہیں، مسلمانوں کے گھروں کی مسماری جیسے اقدامات خوف اور عدم تحفظ کے احساس کو مزید گہرا کر رہے ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور وہاں مذہبی اقلیتوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 دسمبر کو بھارت کے مختلف علاقوں میں کرسمس کی تقریبات کو ہندوتوا سے منسلک انتہا پسند عناصر کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔ متعدد مقامات پر مسیحی برادری کی مذہبی سرگرمیوں میں مداخلت کی گئی اور کرسمس کی سجاوٹ کو نقصان پہنچایا گیا۔

ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق ریاست آسام کے ضلع نلباڑی میں سینٹ میری اسکول میں توڑ پھوڑ کی گئی، جبکہ پانیگاؤں میں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد سے منسلک افراد پر ہنگامہ آرائی اور تشدد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں میگنیٹو مال میں کرسمس کی سجاوٹ کو نقصان پہنچایا گیا، جبکہ ریاست کیرالہ کے ضلع پالکّاڈ میں بچوں کے کرسمس کیرول گروپ پر حملے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس کا الزام ایک آر ایس ایس کارکن پر لگایا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران بھارت میں مذہبی اقلیتوں، بالخصوص مسلم اور مسیحی برادری کے خلاف پرتشدد واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث سوشل میڈیا اور عالمی سطح پر اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی آزادی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔