وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بگٹی قبائل کے نئے چیف نامزد، دستار بندی کی تقریب آج ہوگی
Web Desk
28 December 2025
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بگٹی قبائل نے قبائلی سیٹ اپ کے تحت نیا چیف نامزد کر دیا ہے۔ قبائلی عمائدین نے متفقہ طور پر انہیں چیف آف بگٹیز کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد میر سرفراز بگٹی بگٹی قبائل کے آٹھویں چیف آف بگٹیز منتخب ہو گئے ہیں۔
قبائلی عمائدین کی جانب سے میر سرفراز بگٹی کی کامیابی، سلامتی اور قبائلی قیادت میں بہتر کردار کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں آج دستار بندی کی باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں میر سرفراز بگٹی کو قبائلی روایت کے مطابق چیف آف بگٹیز کی دستار پہنائی جائے گی۔
تقریب میں بگٹی قبائل کے تمام چیف وڈیرے اور معتبرین شرکت کریں گے، جن میں شمبانی قبیلہ، کلپر قبیلہ، موندرانی قبیلہ، پیروزانی قبیلہ، نوتھانی قبیلہ اور ڈومب قبیلے کے چیف شامل ہوں گے۔
اس موقع پر نواب بگٹی خاندان کے افراد بھی خصوصی شرکت کریں گے اور قبائلی روایت کے مطابق دستار بندی کی رسم ادا کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026