مظفرآباد میں جدید کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح میرے لیے اعزاز ہے: وزیراعظم
Web Desk
28 December 2025
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مظفرآباد میں جدید کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کر دیا۔ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن، آنکالوجی اینڈ ریڈیو تھراپی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں، اس ہسپتال کے قیام سے آزاد کشمیر کے عوام کو مقامی سطح پر جدید اور معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ خود بھی کینسر جیسے موذی مرض کا سامنا کر چکے ہیں، اس لیے انہیں بخوبی اندازہ ہے کہ وسائل سے محروم افراد کے لیے کینسر کا علاج کس قدر مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شاندار ادارے کا افتتاح ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے اور جان لیوا بیماری میں مبتلا مریضوں کا علاج پوری انسانیت کی خدمت ہے۔
اس موقع پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزاد کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام ایک اہم سنگِ میل ہے، جبکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایٹمی توانائی کا پُرامن استعمال قابلِ تحسین ہے۔
بعد ازاں وزیراعظم کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا، جہاں متعلقہ حکام نے انہیں طبی سہولیات، جدید مشینری اور شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026