پی ٹی آئی کو انتہا پسندی چھوڑ کر سیاست کے دائرے میں آنا چاہئے: بلاول بھٹو
Web Desk
28 December 2025
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی اور سیاسی چیلنجز کا حل انتہا پسندی نہیں بلکہ مفاہمت اور سیاسی استحکام میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو انتہا پسندانہ طرزِ سیاست ترک کر کے جمہوری حدود میں واپس آنا چاہیے، کیونکہ حقیقی ترقی اور پائیدار استحکام اسی راستے سے ممکن ہے۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو معاشی بحران اور مالی گنجائش (فسکل اسپیس) کے مسائل کے حل کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کو ترجیح دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت معاشی بحران کو مؤثر انداز میں ایڈریس کرنا چاہتی ہے تو اس ماڈل سے نمایاں مدد مل سکتی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سندھ حکومت کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق کامیابیوں سے سیکھنا چاہیے، کیونکہ یہ ماڈل نہ صرف مؤثر ثابت ہوا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کی پذیرائی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کے پی پی پی ماڈل کو معروف عالمی جریدے اکانومسٹ نے خطے میں چھٹا نمبر دیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ماڈل وفاق اور دیگر صوبوں میں بھی کامیابی سے نافذ کیا جا سکتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش آئے۔ ان کے مطابق یہ ملاقات صرف برسی کے حوالے سے تھی اور اس میں کسی قسم کی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی مسائل کے حل کے لیے سیاسی راستے اختیار کرنے چاہئیں۔ اگر تمام سیاسی قوتیں مل کر ایسا ماحول بنائیں جس میں سیاست کے لیے مزید گنجائش پیدا ہو تو یہ پاکستان اور عوام کے مفاد میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات اور قومی سلامتی جیسے بڑے مسائل کا طویل المدتی حل کسی ایک جماعت کی طویل حکمرانی نہیں بلکہ حقیقی اور پائیدار سیاسی استحکام ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر انہی کے نظریے اور منشور کے مطابق بات کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق بینظیر بھٹو کا سیاسی پیغام مفاہمت پر مبنی تھا اور آج بھی پاکستان کو اسی سوچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاست انتہا پسندی پر مبنی ہوگی تو اس کے ردعمل میں سختی پر شکایت مناسب نہیں، اور کسی گرفتاری یا قانونی کارروائی کے ردعمل میں قومی اداروں پر حملے درست نہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026