LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، قائد ’را‘ سے پیسے لے رہا ہے: مصطفیٰ کمال

Web Desk

28 December 2025

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے بانی ایم کیو ایم پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ڈرامے باز شخص ہے جس نے عمران فاروق کو قتل کروایا، میت بھجوانے کے لیے لاکھوں پاؤنڈ چندہ اکٹھا کیا اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے رقوم لے کر پاکستان میں دہشت گردی کرواتا رہا۔

کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نام نہاد بانی ایم کیو ایم نے عمران فاروق کی لاش کے معاملے پر بھی واویلا کیا، حالانکہ اصل قاتل وہ خود ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ عمران فاروق کے قتل کے شواہد موجود ہیں اور نمازِ جنازہ کے موقع پر بھی بانی ایم کیو ایم کا مقصد صرف تصاویر بنوانا تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران فاروق کو بانی ایم کیو ایم کی سالگرہ پر ’’تحفے‘‘ کے طور پر قتل کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بانی ایم کیو ایم گزشتہ 25 برس سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے رقوم لیتا رہا اور اسی وجہ سے اس قتل کی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات بھی متاثر ہوئیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے کراچی اور مہاجر قوم کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا اور پوری ایک نسل کو تباہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص جب چاہتا ہے، جسے چاہتا ہے مروادیتا ہے اور پھر افسوس کا اظہار بھی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بانی ایم کیو ایم کی ایک کال پر چند سیکنڈ میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آتے تھے، مگر اس کے باوجود اس نے مہاجر قوم کے حقوق کے لیے آئینی جدوجہد نہیں کی۔ مصطفیٰ کمال کے مطابق اگر بانی ایم کیو ایم چاہتا تو بلدیاتی اختیارات سے متعلق آئینی ترامیم آسانی سے منظور کروا سکتا تھا، مگر اس نے ایسا نہیں کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مہاجر قوم بدقسمت رہی کہ اسے ایسا قائد ملا، جو ان کے بقول قوم کا مجرم اور غدار ہے، اور جس نے شہر اور لوگوں کو شدید نقصان پہنچایا۔