پاکستان نے 2025ء میں عالمی سطح پر اپنی سٹریٹجک اہمیت بحال کر لی: عالمی جریدہ
Web Desk
28 December 2025
پاکستان نے جغرافیائی محلِ وقوع، مضبوط دفاعی صلاحیت اور مؤثر سفارت کاری کے امتزاج سے عالمی سطح پر اپنی اسٹریٹجک اہمیت بحال کر لی ہے۔ عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کی حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے اسے 2025 کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے ذمہ دارانہ طرزِ عمل، دفاعی تیاری اور فعال سفارت کاری سے نہ صرف اپنی ساکھ مضبوط کی بلکہ واشنگٹن کا اعتماد بھی بحال کیا۔ اسی تناظر میں امریکا نے پاکستان کو جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، خلیج اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان ایک کلیدی جغرافیائی پل کے طور پر تسلیم کیا۔
کیرولائنا پولیٹیکل ریویو کے مطابق بلوچستان میں واقع گوادر بندرگاہ اور پاکستان کی ساحلی پٹی اسٹریٹجک اعتبار سے نہایت اہم اثاثہ ہیں، جن کی بدولت بندرگاہی، معدنی اور معاشی تعاون کے نئے مواقع سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی توازن برقرار رکھتے ہوئے قومی مفاد میں نئے معاشی راستے کھولے۔
رپورٹ کے مطابق نومبر میں جاری ہونے والی ٹرمپ انتظامیہ کی قومی سلامتی حکمتِ عملی میں پاکستان کو امریکی مفادات کے حصول کے لیے ایک اہم شراکت دار قرار دیا گیا، جس سے پاک امریکا تعلقات میں نمایاں بہتری آئی۔ پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران امریکا کا ڈی ایسکلیشن کے لیے فعال کردار اور صدر ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی گنجائش کا بیان پاکستان کی سفارتی پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے۔
عالمی جریدے کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان نایاب زمینی معدنیات، ریفائننگ اور پروسیسنگ کے شعبوں میں 500 ملین ڈالر کے شراکتی فریم ورک پر اتفاق ہوا، جبکہ امریکی ایگزم بینک نے بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے کے لیے 1.25 بلین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دی، جو سرمایہ کاری اعتماد اور روزگار کے نئے مواقع کی علامت ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ توانائی، معدنیات اور تیل کے شعبوں میں پاک امریکا تعاون مستقبل میں خطے کی معیشت کے لیے مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ کیرولائنا پولیٹیکل ریویو کے مطابق پاکستان نے اسٹریٹجک خودمختاری کے ساتھ عالمی طاقتوں سے تعلقات کو نئے رخ پر ڈال کر خود کو خطے میں ایک ناگزیر اور مؤثر شراکت دار کے طور پر منوا لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی
18 June 2026
امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی
18 June 2026
مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن
18 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ
18 June 2026
وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی
18 June 2026
فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق
18 June 2026
وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا
18 June 2026
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل
18 June 2026