LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا جوہری پروگرام فی الحال موجودہ حالت میں برقرار رہے گا، ٹرمپ ایران امریکا امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق فلسطین کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کی توسیع کی شدید مذمت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا امریکا۔ایران مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب، پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ایران معاہدہ جوہری ہتھیاروں کے خلاف مضبوط دیوار ثابت ہوگا: ٹرمپ امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی وائٹ ہاؤس میں یو ایف سی ایونٹ پر مبینہ حملے کی سازش ناکام، 5 مشتبہ افراد گرفتار امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا یران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جناب محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر فضائی پابندی 24 جولائی کی صبح تک بڑھا دی۔ پی اے اے نوٹم بغیر چمچوں اور پروٹوکول کے باہر نکلیں تاکہ اندازہ ہو،خواجہ اظہار الحسن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا:مریم اورنگزیب

انڈر 19 سہ ملکی سیریز: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ہرا دیا

Web Desk

27 December 2025

ٹرائی سیریز کے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے افغانستان انڈر 19 کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

افغانستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 226 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے انتہائی دباؤ کے باوجود شاندار کھیل پیش کیا اور تین گیندیں قبل نو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان فرحان یوسف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے، جبکہ حمزہ ظہور نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔