LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

جب بھی دھرتی ماں کوضرورت پڑی جان لڑادیں گے: صدرِ مملکت

Web Desk

27 December 2025

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جب بھی دھرتی ماں کو ضرورت ہوگی تو ہم جان لڑانے سے دریغ نہیں کریں گے۔ وہ سندھ کے علاقے گڑھی خدا بخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جہاں انہوں نے تمام جیالوں کو خوش آمدید کہا۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان قیامت تک قائم رہے گا اور پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فوج کا ایسا سربراہ بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور نریندر مودی کو یہ پیغام مل گیا کہ جنگ کوئی کھیل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور بھٹو کے وارث آج بھی موجود ہیں اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پاکستان کے خلاف جارحیت کرے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ وہ جیلوں میں بھی گئے مگر کبھی پیچھے نہیں ہٹے، پیپلزپارٹی دشمنوں کے لیے اکیلی ہی کافی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی ملک سے لڑنا نہیں چاہتا، تاہم اگر کوئی ہمارے گریبان میں ہاتھ ڈالے گا تو قوم متحد ہو کر جواب دے گی۔