بلوچستان میں 29 دسمبر سے برفباری اور بارشوں متوقع ہیں: پی ڈی ایم اے
Web Desk
27 December 2025
محکمہ پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے 29 اضلاع میں 29 دسمبر کی رات سے یکم جنوری تک بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق اس دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قلعہ سیف اللہ، نوشکی، چاغی، ہرنائی، بارکھان، سبی اور لورالائی میں بھی بارش متوقع ہے، جبکہ موسیٰ خیل، دکی، گوادر، حب، لسبیلہ، کیچ، آواران، پنجگور، خضدار، قلات، مستونگ، کچھی اور واشک میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسی طرح خاران، سوراب، ژوب اور شیرانی میں بھی بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026