پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
Web Desk
27 December 2025
پاکستان نیول اکیڈمی میں 124ویں مڈشپ مین اور 32ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، جن کا استقبال چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کیا۔ پریڈ کے دوران کیڈٹس نے نیول چیف کو سلامی دی جبکہ مہمانِ خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں پاکستان سے آفیسر کیڈٹ عمر مختار اور عراق سے آفیسر کیڈٹ الذہبی فہد حسام فرید کو چیف آف دی نیول اسٹاف گولڈ میڈل دیا گیا۔ مڈشپ مین شہاب احمد کو اکیڈمی ڈرک جبکہ مڈشپ مین محمد عزیر عباس کو مجموعی بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔
کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے خطاب میں پاک بحرین دوستی اور پاکستان نیول اکیڈمی کی پیشہ ورانہ تربیت کو سراہا، جبکہ کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور ضیا الرحمان نے ادارے کو قابلِ فخر قرار دیا۔ آخر میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس سے حلف لیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026