LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی: فضل الرحمان

Web Desk

26 December 2025

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں نفرت کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے اور زبردستی کی حکومتیں عوام پر مسلط کی جاتی ہیں۔ وہ پنجاب کے شہر خان پور میں مدرسہ جامعہ مخزن العلوم میں خطاب کر رہے تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صحابہ کرامؓ نے پوری دنیا میں دین کا پیغام پہنچایا، ہماری سیاست بھی سند اور وراثت رکھتی ہے اور ہمیں اپنے بزرگوں کے مقاصد کو آگے بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم الزام تراشی نہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب تک ایمان مضبوط ہے اللہ کی رحمت ساتھ رہتی ہے، ایمان کمزور ہو تو گدی نشینوں کی سیاست شروع ہو جاتی ہے۔ درگاہوں میں خرافات کے خاتمے کے لیے علما کا کردار اہم ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ قانون اور آئین کی بالادستی پارلیمنٹ میں ہے، مسلکوں کو کمائی کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے، جبکہ مدارس انتہا پسندی پیدا نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ادارے چلانے میں ناکام رہی، پی آئی اے فروخت کر دی گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاملات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔ اقلیتوں کے حقوق کے کمیشن پر اعتراض نہیں، تاہم قانون سے بالاتر کسی بالادستی کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔