شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ میں ٹرانسپورٹ منصوبوں کا اہم اجلاس
Web Desk
26 December 2025
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں جاری اور آئندہ ٹرانسپورٹ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یلو لائن اور ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبوں پر جاری ترقیاتی کام، تعمیراتی مراحل، چیلنجز اور آئندہ اہداف پر بریفنگ دی گئی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ جہاں ممکن ہو منصوبوں پر متوازی کام کیا جائے تاکہ غیر ضروری تاخیر نہ ہو، اور تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کر کے عوام کو جلد فائدہ پہنچایا جائے۔ انہوں نے ڈبل ڈیکر بسوں، ای وی بسوں کے نئے روٹس اور پنک اسکوٹیز کے دوسرے مرحلے پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ اقدامات شہریوں کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کریں گے اور خواتین کو بااختیار بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ
3 October 2026
امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا
3 October 2026
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 October 2026
سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026
لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
3 October 2026
ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026