LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ایک سال میں 25 فیصد اضافہ کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی مناسبت سے پروقار تقریب خواجہ سعد رفیق کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ صدر زرداری کی محسن نقوی سے ملاقات، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بات چیت آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، مریم نواز پٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے کیلئے تحریک کامیاب ہوگئی: لیاقت بلوچ زیر سمندر کیبل کی خرابی دور، انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز سے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا ٹائٹل چھین لیا مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع

آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، مریم نواز

Web Desk

29 November 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، اور پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے فلسطینی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آزاد سرزمین کے لیے جدوجہد کرنے والے فلسطینی عوام کی ہمت، حوصلے اور قربانیوں کو سلام پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں اور وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم، جبر اور ناانصافی کا سامنا کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری فلسطینی بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے، جبکہ فلسطین میں معصوم بچوں، خواتین اور شہریوں کا قتلِ عام انسانیت کے ضمیر پر سوالیہ نشان ہے۔

مریم نواز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، کیونکہ فلسطینی عوام کو آزادی، خودمختاری اور حقِ خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی جرات، بہادری اور عزم قابلِ ستائش ہے، اور ان کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور پاکستانی عوام پختہ یکجہتی کے ساتھ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔