پٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے کیلئے تحریک کامیاب ہوگئی: لیاقت بلوچ
Web Desk
29 November 2026
نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے اور عوامی ریلیف کے لیے جماعتِ اسلامی کی تحریک کامیاب ہو گئی ہے۔
ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی نے عوامی ریلیف کی سیاسی، جمہوری اور قومی مزاحمت کی کامیابی سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں عوامی ریلیف کی جدوجہد کامیاب ہوئی ہے، اور اب قومی ترجیحات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنے کی جدوجہد کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جو پوری قوم کے لیے بابرکت ثابت ہو گا۔
ملکی زراعت کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شعبہ زراعت زوال پذیر ہو رہا ہے اور کسان و ہاری سخت پریشانی کے عالم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا فیصلہ حکومت کی زراعت اور کسان دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
نائب امیر جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ گنے، گندم اور چاول کے کاشتکاروں کا معاشی استحصال ہو رہا ہے، اس لیے حکومت فوری طور پر قومی زراعت کانفرنس بلانے کا اہتمام کرے۔
متعلقہ عنوانات
ملک میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ایک سال میں 25 فیصد اضافہ
29 November 2026
کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی مناسبت سے پروقار تقریب
29 November 2026
خواجہ سعد رفیق کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید
29 November 2026
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
29 November 2026
صدر زرداری کی محسن نقوی سے ملاقات، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بات چیت
29 November 2026
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، مریم نواز
29 November 2026
زیر سمندر کیبل کی خرابی دور، انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال
29 November 2026
سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز سے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا ٹائٹل چھین لیا
29 November 2026