سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز سے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا ٹائٹل چھین لیا
Web Desk
29 November 2026
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز فائنل میں سری لنکا اے نے آخری وکٹ کی شاندار شراکت کی بدولت پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز اسکور کیے، یوں سری لنکا اے کو جیت کے لیے 217 رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے شاہ زیب خان نے چار چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ اوپنر شامل حسین 40 اور عبدالصمد 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا اے نے انتہائی سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد 42ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔ ایک موقع پر میچ پاکستان کی گرفت میں دکھائی دے رہا تھا تاہم سری لنکن بلے بازوں نے آخری وکٹ پر 19 رنز کی قیمتی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو یادگار فتح سے ہمکنار کرایا۔
سری لنکا اے کی جانب سے نشان مدوشکا 87 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے جبکہ پون رتنائیکے نے 30 رنز بنائے۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے باؤلنگ میں علی رضا نے 3 اور سفیان مقیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاہم وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
زیر سمندر کیبل کی خرابی دور، انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال
29 November 2026
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار
29 November 2026
امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی
29 November 2026
نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم
29 November 2026
فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس
29 November 2026
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ
29 November 2026
کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع
29 November 2026
وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار
29 November 2026