LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ

Web Desk

29 November 2026

پنجابی انسٹیٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر (پلاک) کے زیر اہتمام جاری چوتھی عالمی پنجابی کانفرنس کے شرکا اور مندوبین نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجابی زبان کے تحفظ اور فروغ کے لیے اسے صوبے کے تعلیمی اداروں کے نصاب کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے۔

لاہور میں 27 نومبر سے جاری تین روزہ کانفرنس کا آج آخری دن ہے۔ اس کانفرنس میں پاکستان، انڈیا اور دنیا کے دیگر ممالک سے آئے ہوئے ادیبوں، محققین اور طلبہ نے اس امر پر زور دیا کہ جب تک مشرقی پنجاب کی طرز پر مغربی پنجاب کے اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں پنجابی زبان کو سرکاری حیثیت اور تدریسی درجہ نہیں دیا جاتا، اس زبان کے فروغ کی کوششیں بارآور ثابت نہیں ہو سکتیں۔

پاکستان اور بھارت میں صدیوں سے بولی جانے والی پنجابی اس خطے کی ایک بڑی زبان ہے، جس میں شاعری، ناول نگاری، ڈرامہ، موسیقی اور لوک داستانوں کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ تقسیمِ برصغیر کے بعد پنجاب دو حصوں میں بٹ گیا، تاہم سرحد کے دونوں اطراف بسنے والے کروڑوں لوگوں کی مادری زبان آج بھی پنجابی ہے۔

کانفرنس میں شریک مقامی طلبہ کا ماننا ہے کہ تعلیمی نصاب میں شامل نہ ہونے کے باعث نوجوان نسل اپنی مادری زبان بولنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہے۔ طلبہ نے کہا کہ اگرچہ ان کی مادری زبان پنجابی ہے لیکن سماج میں بعض حلقوں کی جانب سے پنجابی بولنے والوں کو کم تر سمجھا جاتا ہے، جس کے باعث کئی افراد بولتے ہوئے ہچکچاتے ہیں، حالانکہ دنیا بھر میں لوگ اپنی مادری زبان پر فخر کرتے ہیں۔ طلبہ کے مطابق اگر بھارتی پنجاب کی طرز پر یہاں بھی پنجابی کو نصاب میں شامل کر لیا جائے تو بچے شروع سے اسے سیکھ کر آسانی اور اعتماد کے ساتھ بول سکیں گے۔

دوسری جانب انڈیا سے کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے مندوب سردار جرنیل سنگھ ٹیلو نے کہا کہ دنیا بھر سے پنجابی بولنے والے اس کانفرنس میں اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں تاکہ اپنی ثقافت اور زبان کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارتی پنجاب کے تعلیمی اداروں کے نصاب میں پنجابی زبان پڑھائی اور لکھی جاتی ہے، پاکستانی پنجاب کے نصاب میں اس کا باقاعدہ درجہ موجود نہیں ہے، اگرچہ حکومت دلچسپی کا اظہار کرتی ہے لیکن عملی اقدامات کا انتظار ہے۔

کانفرنس میں شریک بھارتی نژاد آسٹریلوی مندوب کرن جیت کور کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کے اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں پنجابی کا استعمال ہوتا ہے جبکہ پاکستانی پنجاب میں ادارہ جاتی سطح پر اس کا استعمال محدود نظر آتا ہے۔ انہوں نے سرکاری سرپرستی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک اسکولوں یا سرکاری محکموں میں اس زبان کو عملی طور پر سرکاری درجہ نہیں دیا جاتا، فروغ کی کوششیں مکمل کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔

تین روزہ عالمی پنجابی کانفرنس میں فکری نشستوں اور ادبی مباحثوں کے ساتھ ساتھ پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے روایتی کھانوں کے اسٹالز اور موسیقی کے پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔