LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی

Web Desk

29 November 2026

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے قومی اتحاد کی حکومت کے قیام کے لیے اہم سیاسی پیشکش کرتے ہوئے گادی آئزنکوٹ کو پہلے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کی دعوت دے دی ہے، جبکہ خود ابتدائی دور میں متبادل وزیراعظم کا عہدہ قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

بینجمن نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل کو درپیش سنگین خطرات کے پیشِ نظر قومی اتحاد ناگزیر ہے اور موجودہ حالات میں سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر تمام متعلقہ جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکوڈ جماعت نے آئزنکوٹ کی جماعت کے مقابلے میں تقریباً اڑھائی لاکھ زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں، اس کے باوجود وہ قومی اتحاد کے مفاد میں وزارتِ عظمیٰ پہلے گادی آئزنکوٹ کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے تمام ایسی جماعتوں کو متحد کرنے پر زور دیا جو اسرائیل کو یہودی عوام کی قومی ریاست تسلیم کرتی ہیں، اور آئزنکوٹ سے فوری، سنجیدہ اور تیز رفتار مذاکرات شروع کرنے کی اپیل بھی کی تاکہ قومی اتحاد کی حکومت تشکیل دی جا سکے۔ نیتن یاہو نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران کی سرپرستی میں فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کے لیے خطرہ ہو گا، اور ایسی حکومت تشکیل دینے کی ضرورت ہے جو ملک کو درپیش سلامتی کے خطرات کا مقابلہ کر سکے۔

دوسری جانب نیتن یاہو کی پیشکش کے بعد گادی آئزنکوٹ نے بھی مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ وہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لیکوڈ جماعت کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے سنجیدگی کا جائزہ لیں گے