LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان دبئی میں گلوبل فیشن ڈیزائنر اینڈ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈز 2026ء کی رنگا رنگ تقریب پنجاب میں 80 سال بعد تاریخی گوردوارہ سری کھارا صاحب کھول دیا گیا افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک

پنجاب میں 80 سال بعد تاریخی گوردوارہ سری کھارا صاحب کھول دیا گیا

Web Desk

29 November 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی مذہبی ورثے کے تحفظ کے ویژن کے تحت جاری 50 تاریخی گوردواروں کی بحالی کے منصوبے کے تحت نوشہرہ ورکاں میں گوردوارہ سری کھارا صاحب کی بحالی مکمل کر کے سکھ برادری کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

تاریخی گوردوارہ سری کھارا صاحب کو 80 سال بعد سکھ سنگت کی مذہبی عبادت کے لیے دوبارہ کھولا گیا، جس کا افتتاح صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور جتھے دار اکال تخت صاحب گیانی کلدیپ سنگھ گڑگج نے کیا۔ سری گرو نانک دیو جی کے 557ویں پرکاش پرب کے موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں پاکستان، بھارت، ملائیشیا اور دنیا کے مختلف ممالک سے سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر جتھے دار اکال تخت صاحب گیانی کلدیپ سنگھ گڑگج نے ارداس کی، جبکہ سری گرو گرنتھ صاحب کی موجودگی میں گربانی کیرتن اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ حکام کے مطابق گوردوارہ سری کھارا صاحب (بھائی کے مٹو) کا تعلق سکھوں کے چھٹے گرو، سری گرو ہرگوبند صاحب جی کی اس مقام پر آمد سے ہے۔

سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ تاریخی گوردوارے کی اصل طرزِ تعمیر اور مذہبی شناخت برقرار رکھتے ہوئے بحالی کا کام مکمل کیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تاریخی مذہبی مقامات کے تحفظ اور بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ اور مقدس مقامات کی بحالی کے لیے پُرعزم ہے، اور گوردوارہ سری کھارا صاحب کی بحالی بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی روشن مثال ہے۔

گیانی کلدیپ سنگھ گڑگج نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، اور گوردوارے کی 80 سال بعد بحالی پاکستان کے مثبت تشخص اور سکھ برادری کے مذہبی جذبات کے احترام کا عملی اظہار ہے۔