اسرائیل کا حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ ناکام
Web Desk
28 November 2026
غزہ میں اسرائیلی فوج کے ایک فضائی حملے میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے صاحبزادے عزالدین الحیہ محفوظ رہے، تاہم حملے کے نتیجے میں ان کے خاندان کے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حماس کے سینئر رہنما باسم نعیم نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فجر کے وقت ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، جس میں عزالدین الحیہ اور ان کا خاندان محفوظ رہا۔ حملے میں خلیل الحیہ کی بہو سمیت خاندان کے متعدد افراد زخمی ہوئے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
باسم نعیم کے مطابق 1997 میں پیدا ہونے والے عزالدین الحیہ، خلیل الحیہ کے زندہ بچ جانے والے آخری صاحبزادے ہیں، جبکہ ان کے چار دیگر بیٹے اس سے قبل اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔ تازہ حملے میں خلیل الحیہ کے ایک شہید بیٹے کا خاندان بھی محفوظ رہا۔
حماس نے اپنے بیان میں اس حملے کو اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے خلیل الحیہ کو دی گئی حالیہ دھمکیوں سے جوڑتے ہوئے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ غزہ میں 2025 کے جنگ بندی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تنظیم نے خبردار کیا کہ اسرائیل اپنے مسلسل حملوں کے نتائج کا مکمل طور پر خود ذمہ دار ہو گا۔
باسم نعیم نے مزید بتایا کہ عزالدین الحیہ، شہید ہمام خلیل الحیہ کے جڑواں بھائی ہیں، جو 2025 میں قطر میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے، تاہم خلیل الحیہ خود اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
28 November 2026
امریکا سے پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ایرانی سفیر
28 November 2026
مدرسہ قاسم العلوم گول باغ گلگشت سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں، صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرایا گیا: ملتان پولیس
28 November 2026
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل اور صاحبزادے گرفتار، ملتان میں جامعہ قاسم العلوم پر چھاپے کی مذہبی قیادت کی جانب سے مذمت
28 November 2026
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل، صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا: ترجمان جے یو آئی
28 November 2026
پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش پر یادگاری سکہ
28 November 2026
محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ، سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ
28 November 2026
کراچی: منہدم عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد، تعداد 11 ہو گئی
28 November 2026