LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع اسرائیل کا حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ ناکام امریکا سے پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ایرانی سفیر مدرسہ قاسم العلوم گول باغ گلگشت سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں، صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرایا گیا: ملتان پولیس اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل اور صاحبزادے گرفتار، ملتان میں جامعہ قاسم العلوم پر چھاپے کی مذہبی قیادت کی جانب سے مذمت اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل، صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا: ترجمان جے یو آئی پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش پر یادگاری سکہ محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ، سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ کراچی: منہدم عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد، تعداد 11 ہو گئی ایران جنگ کے اثرات، ناروے کی بجٹ ایئرلائن نارس اٹلانٹک دیوالیہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ سندھ، طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست دبئی کی عدالت کا ٹریفک حادثے میں معذور ڈرائیور کو 7 لاکھ 50 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم یمنی افواج کی حوثیوں کیخلاف 726 کارروائیاں: 121 کمانڈرز، جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ پانچ یورپی ممالک کا 6 ارب ڈالر مالیت کی جنگی گاڑیاں خریدنے کا معاہدہ ریاض پر حوثی ملیشیا کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے ڈرون تباہ کر دیا

مدرسہ قاسم العلوم گول باغ گلگشت سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں، صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرایا گیا: ملتان پولیس

Web Desk

28 November 2026

ملتان پولیس نے واضح کیا ہے کہ گول باغ گلگشت میں واقع مدرسہ قاسم العلوم سے متعلق زیرِ گردش خبریں حقائق کے منافی اور متضاد بیانات پر مبنی ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرایا ہے۔

ترجمان ملتان پولیس کے مطابق مدرسہ قاسم العلوم کے انتظامی امور اور دیگر معاملات کے حوالے سے دو فریقین کے درمیان تنازع عدالت میں زیرِ سماعت تھا۔ پولیس نے ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں صرف عدالتی احکامات کی تعمیل کو یقینی بنایا اور اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملتان پولیس کا مقصد کسی فریق کی حمایت یا مخالفت کرنا نہیں بلکہ علاقے میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی میں ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں مکمل طور پر قانون کے مطابق اقدامات کیے گئے ہیں۔

ملتان پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام کارروائیاں بلا امتیاز قانون کے دائرے میں رہ کر کی جاتی ہیں، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین کرنے اور انہیں پھیلانے سے گریز کریں۔