کراچی: منہدم عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد، تعداد 11 ہو گئی
Web Desk
28 November 2026
کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی 6 منزلہ عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد ملبے سے اب تک 11 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ اس افسوسناک واقعے میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 7 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ملبے تلے مزید دبے افراد کی تلاش کے لیے جاری ریسکیو آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے، اور ہیوی مشینری کے استعمال کے بجائے مینوئل سرچ پر زیادہ توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کے استعمال سے ملبے تلے موجود لاشوں کے خراب ہونے اور عمارت کے باقی ماندہ ڈھانچے کے مزید گر جانے کا خدشہ ہے، تاہم ملبے میں کچھ مخصوص راستے (پاکٹس) بنائے گئے ہیں جن کے ذریعے اندر داخل ہو کر تلاش کا عمل جاری رکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
28 November 2026
اسرائیل کا حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ ناکام
28 November 2026
امریکا سے پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ایرانی سفیر
28 November 2026
مدرسہ قاسم العلوم گول باغ گلگشت سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں، صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرایا گیا: ملتان پولیس
28 November 2026
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل اور صاحبزادے گرفتار، ملتان میں جامعہ قاسم العلوم پر چھاپے کی مذہبی قیادت کی جانب سے مذمت
28 November 2026
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل، صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا: ترجمان جے یو آئی
28 November 2026
پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش پر یادگاری سکہ
28 November 2026
محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ، سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ
28 November 2026