ایران جنگ کے اثرات، ناروے کی بجٹ ایئرلائن نارس اٹلانٹک دیوالیہ
Web Desk
28 November 2026
ناروے کی بجٹ ایئرلائن نارس اٹلانٹک ایئرویز کے مرکزی آپریٹنگ یونٹ نے دیوالیہ پن کا کیس دائر کر دیا ہے، جس کے بعد کمپنی نے اپنی تمام پروازیں اور ٹکٹوں کی فروخت مستقل طور پر بند کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایئرلائن کو ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں شدید اضافے کے نتیجے میں بڑے مالی بحران کا سامنا تھا۔ کمپنی کی مالی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب اسے ہنگامی فنڈز بھی حاصل نہ ہو سکے، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن نہ رہا۔
دیوالیہ پن کی کارروائی کے بعد ایئرلائن کی تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ نئے ٹکٹوں کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کی کسٹمر سروس بھی بند ہو چکی ہے، جس سے متاثرہ مسافروں کو معلومات اور معاونت کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایئرلائن کے دیوالیہ ہونے کے بعد پہلے سے ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کے لیے بھی رقم کی واپسی غیر یقینی ہو گئی ہے، کیونکہ دیوالیہ پن کے قانونی عمل کے تحت رقوم کی واپسی کی کوئی ضمانت نہیں، جس کے باعث مسافروں کو مالی نقصان کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
28 November 2026
اسرائیل کا حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ ناکام
28 November 2026
امریکا سے پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ایرانی سفیر
28 November 2026
مدرسہ قاسم العلوم گول باغ گلگشت سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں، صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرایا گیا: ملتان پولیس
28 November 2026
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل اور صاحبزادے گرفتار، ملتان میں جامعہ قاسم العلوم پر چھاپے کی مذہبی قیادت کی جانب سے مذمت
28 November 2026
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل، صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا: ترجمان جے یو آئی
28 November 2026
پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش پر یادگاری سکہ
28 November 2026
محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ، سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ
28 November 2026