اقلیتوں کے حقوق پاکستان کے نظریے کا اہم ستون ہیں,فیلڈ مارشل عاصم منیر
Web Desk
25 December 2025
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور کرسمس کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مساوات، مذہبی آزادی اور آئینی اقدار پاکستان کی بنیاد ہیں۔ فیلڈ مارشل نے بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے کا ایک اہم ستون ہے۔
انہوں نے مسیحی برادری کی مسلح افواج میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ حب الوطنی اور قومی یکجہتی کی روشن مثال ہیں۔ اس موقع پر مسیحی رہنماؤں نے فیلڈ مارشل کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور افواج کے کردار کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026