چین اور روس ایران کو اہم انٹیلی جنس معاونت فراہم نہیں کر رہے: ٹرمپ
Web Desk
27 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ روس اور چین کی جانب سے ایران کو اہم نوعیت کی انٹیلی جنس معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کے دوران ایران کے ساتھ جنگ کا موضوع بھی زیرِ بحث آیا۔
چینی صدر کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر شی کے ساتھ ان کی ملاقات شاندار رہی۔ ان کے بقول، ایران کے معاملے میں چین کی بہت محدود شمولیت ہے، وہ کسی حد تک شامل ہو سکتے ہیں، لیکن میرے نزدیک شمولیت کا مطلب فائرنگ یا براہِ راست فوجی کارروائی ہے، نہ کہ ایران کو چند معلومات فراہم کرنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسے امریکا بھی یہی کرتا ہے، جب وہ کہتے ہیں کہ وہ ہم پر جاسوسی کر سکتے ہیں تو مجھے کہنا پڑتا ہے کہ ہم بھی ان پر جاسوسی کرتے ہیں، اور ممکن ہے ہم ان سے بہتر جاسوسی کرتے ہوں۔
روس کے ایران کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے متعلق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ روس ایران کو زیادہ معلومات دے رہا ہے۔
امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کے ایران پر فوجی حملوں کے آغاز سے ہی ایسی رپورٹس شائع ہو رہی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ تہران کو اس کے اتحادی ممالک نے سیٹلائٹ معلومات فراہم کر کے ایرانی فوج کو امریکی فوجی اڈوں کے اہداف کے تعین میں مدد دی۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک ایران کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کے خواہاں ہیں، اور ان کے خیال میں وہ اس معاملے میں ان کی حمایت کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی
29 November 2026
ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت
29 November 2026
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ
29 November 2026
دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل
29 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
29 November 2026
اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ
29 November 2026
ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی
29 November 2026