LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان دبئی میں گلوبل فیشن ڈیزائنر اینڈ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈز 2026ء کی رنگا رنگ تقریب پنجاب میں 80 سال بعد تاریخی گوردوارہ سری کھارا صاحب کھول دیا گیا افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک

ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے قریب، تہران کو موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ

Web Desk

27 November 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی فتح قریب ہے، تاہم وہ مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے تہران کو معاہدے کا ایک موقع دے رہے ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں تھینکس گیونگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ جنگ میں فتح کے وقت کا تعین ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔ ان کے بقول، سچ پوچھیں تو یہ فتح جب وہ چاہیں گے تب حاصل ہو جائے گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے ایران کے لیے مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نرمی برتنے کی کوشش کر رہا ہے اور ایران کو معاہدہ کرنے اور بہت سی جانیں بچانے کا پورا موقع دے رہا ہے، تاہم انہیں یقین نہیں کہ تہران اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا یا نہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کچھ لوگ سوال کرتے ہیں کہ ایران معاہدہ کیوں نہیں کر رہا، کیا وہ پاگل ہیں؟ شاید وہ واقعی پاگل ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ امریکا کے مستقبل کے تعلقات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو مشرقِ وسطیٰ کے تیل کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے پاس کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ تیل موجود ہے۔ ان کے مطابق امریکا کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ مشرقِ وسطیٰ میں امن ہے، کیونکہ اس کے بغیر خطے میں شدید بے چینی اور عدم استحکام پیدا ہوگا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کی صورت میں ایران اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک پر جوہری ہتھیار داغ سکتا تھا جس سے جوہری تباہی برپا ہو سکتی تھی، اور وہ ہمارے شہروں کو بھی نشانہ بنا سکتے تھے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اگرچہ ایرانی میزائل امریکا تک نہیں پہنچ سکتے، لیکن یورپ تک پہنچنے کی صلاحیت ضرور رکھتے ہیں، اور اگر امریکا نے مضبوط اور دانشمندانہ مؤقف اختیار نہ کیا ہوتا تو ایسا بھی ہو سکتا تھ