بلاسپور کے اولڈ ایج ہوم میں 75 سالہ کنہیا لال اور 63 سالہ سبینہ نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا
Web Desk
27 November 2026
بھارت میں خاندانوں کی جانب سے تنہائی اور بے سہارگی کا شکار ہونے والے 75 سالہ شخص اور 63 سالہ خاتون نے اولڈ ایج ہوم میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر نئی زندگی شروع کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے ضلع بلاسپور میں واقع اولڈ ایج ہوم ’’اپنا گھر‘‘ میں کنہیا لال اور سبینہ کی شادی ہندو رسومات کے مطابق انجام پائی۔
تقریب میں اولڈ ایج ہوم کے مکینوں، عملے اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ شادی کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور مقدس آگ کے گرد سات پھیرے لیے۔
اس انوکھی شادی کی کہانی بھی انتہائی جذباتی ہے۔ کنہیا لال کو 2022 میں ایک غار سے بازیاب کرایا گیا تھا۔ ان کے مطابق اہلیہ کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنی تمام جائیداد بھائیوں کے نام کر دی تھی، جنہوں نے انہیں گھر سے نکال دیا اور وہ غار میں رہنے پر مجبور ہو گئے۔
دوسری جانب کولکتہ سے تعلق رکھنے والی سبینہ گھر سے بھٹک کر ہماچل پردیش پہنچ گئی تھیں، جنہیں 2025 میں بلاسپور کے اولڈ ایج ہوم منتقل کیا گیا تھا۔ اولڈ ایج ہوم میں قیام کے دوران دونوں کے درمیان قربت بڑھی جو محبت میں تبدیل ہو گئی، جس کے بعد انہوں نے باقی زندگی ایک دوسرے کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔
شادی میں ضلع بلاسپور کی ڈپٹی کمشنر کرن بھادانا بھی شریک ہوئیں۔ انہوں نے جوڑے کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عمر بڑھنے کا مطلب یہ نہیں کہ انسان خوشی اور رفاقت کی خواہش چھوڑ دے۔
رپورٹ کے مطابق شادی کے بعد دونوں ضلع سولن کے علاقے نالہ گڑھ میں واقع ایک دوسرے اولڈ ایج ہوم منتقل ہو جائیں گے، جہاں وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی دوستوں نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
27 November 2026
امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا کارنامہ
24 November 2026
شادی پر انوکھی سلامی؛ دلہے کو 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ
24 November 2026
سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا
23 November 2026
اسٹنٹ مین کا آگ میں لپٹے ہوئے زِپ لائن پر سفر کرکے عالمی ریکارڈ قائم
23 November 2026
بھارت: فوڈ کمپنیوں کو ویج برگر کی جگہ میٹ برگر ڈیلیور کرنا مہنگا پڑ گیا، بھاری جرمانہ عائد
20 November 2026
سر پر صرف ایک بال، پھر بھی حجام نے گاہک کی ایسی خدمت کی کہ ویڈیو وائرل ہو گئی
20 November 2026
ایک ہی دن میں کمپنی کے 5 ہزار ملازمین کروڑ پتی بن گئے
20 November 2026