امریکا میں پاکستانی سفارت خانے میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب
Web Desk
25 December 2025
کرسمس کے پرمسرت موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران کیک کاٹا گیا اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سفارتی عملے کو تحائف پیش کیے گئے۔
اس موقع پر سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے خصوصی پیغام میں امریکا، پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس صرف عیسائیوں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کے لیے خوشی کا موقع ہے۔
سفیرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک کثیر الثقافتی، کثیر لسانی اور کثیر النسلی معاشرہ ہے جہاں مختلف سماجی، ثقافتی اور مذہبی روایات صدیوں میں پروان چڑھی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اختلافات کے بجائے مشترکات پر مبنی سوچ ہم آہنگی اور بین المذاہب بقائے باہمی کو فروغ دیتی ہے۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اسلام حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو خدا کے برگزیدہ رسولوں میں شمار کرتا ہے اور ان کا احترام مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی اور نفرت کی حوصلہ شکنی پر زور دیا۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ نیا سال 2026 پوری دنیا کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی لے کر آئے اور کرسمس کا جذبہ آنے والے تمام برسوں تک برقرار رہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر نے ہنگ کاؤ کو امریکا کا نیول سیکرٹری نامزد کردیا
2 September 2026
اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر تارڑ
2 September 2026
روس کی یوکرین کو تنازع کے حل کیلئے ٹھوس مذاکرات کی پیشکش
2 September 2026
جوابی کارروائی میں امریکی فوج کے ایم کیو نائن ڈرون کو نشانہ بنایا گیا: پاسداران انقلاب
2 September 2026
ایرانی پارلیمنٹ سپیکر کی شہریوں سے پٹرول کی کھپت کم کرنے کی اپیل
2 September 2026
بشارالاسد دور کے خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق اہم سوالات حل ہوگئے: آئی اے ای اے
2 September 2026
جرمنی کا لیپزگ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں روس کے ملوث ہونے کا الزام
2 September 2026
روس کے یوکرین میں فضائی حملے، ایک بھارتی سمیت 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
2 September 2026