ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دیدی
Web Desk
25 November 2026
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 29 نومبر کو کراچی میں ریلی نکالنے اور عوامی جلسے کے انعقاد کی اجازت کے لیے باضابطہ طور پر درخواست جمع کرا دی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق شاہراہِ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد خان نے ریلی اور جلسے کی اجازت کے حصول کے لیے کمشنر کراچی کو تحریری درخواست جمع کرا دی ہے۔
درخواست میں ایم کیو ایم کی جانب سے اجتماع کے پُرامن انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے، جبکہ اس امر کی بھی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ریلی اور جلسے کے دوران تمام قانونی ضوابط اور سیکیورٹی پروٹوکولز کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر نکالی جانے والی ریلی کے اختتام پر مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں ایک بڑا عوامی جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا
25 November 2026
سوشل میڈیا پرمنفی رجحانات کوتقویت مل رہی ہے: عطا تارڑ
25 November 2026
190 ملین پاؤنڈکیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
25 November 2026
این سی سی آئی اے کی تنظیم نو؛ پاکستان سائبر پولیس بنانے کی سفارش
25 November 2026
سرگودھا جلسے سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا امجد خان سمیت جے یو آئی رہنما گرفتار، اسلم غوری کا شدید ردعمل
25 November 2026
صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور
25 November 2026
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختتام پذیر، قومی مسائل، صوبائی معاملات اور جماعتی تنظیمِ نو پر تفصیلی مشاورت
25 November 2026
آبنائے ہرمز میں نگرانی مزید سخت ، جہازوں کو ایرانی فوج سے رابطہ لازمی قرار
25 November 2026