ایرانی صدر کا قومی اتحاد پر زور، دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا عزم
Web Desk
25 November 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن کی بنیادی کوشش ایرانی معاشرے میں اختلافات اور انتشار پیدا کرنا ہے تاہم چھوٹے اختلافات کو کسی صورت بڑے سماجی انتشار میں تبدیل نہیں ہونے دینا چاہیے۔ اپنے بیان میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دشمن معاشرتی تقسیم کو ایران کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے جس کا مقابلہ قومی اتحاد، ہمدردی اور یکجہتی کے ذریعے کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے 12 روزہ اور 40 روزہ جنگوں میں جرات مندی سے ملک کا دفاع کیا اور شدید دباؤ و دھمکیوں کے باوجود ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، لہٰذا ایرانی عوام امریکا اور صیہونی حکومت کے سامنے کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل قومی اتحاد اور انسانی و ثقافتی سرمائے کو مضبوط بنانے میں مضمر ہے، کیونکہ علم، حکمت اور انسانیت ایرانی ثقافت کا قیمتی ورثہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کا حکم
25 November 2026
چودھویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے، 2023 سے اب تک ایونٹ چوتھی مرتبہ تاخیر کا شکار
25 November 2026
مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، متعدد اہم فیصلوں کی منظوری
25 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 افراد کے نام جیل حکام کو ارسال
25 November 2026
پاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
25 November 2026
آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 22واں کانووکیشن: 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم
25 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
25 November 2026
پاکستان روس اقتصادی تعلقات میں پیشرفت، تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق
25 November 2026