کراچی کی ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی زیرِ تعمیر عمارت C-163 کا منظور شدہ نقشہ سامنے آگیا،
Web Desk
25 November 2026
کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی زیرِ تعمیر عمارت پلاٹ نمبر C-163 کا منظور شدہ نقشہ سامنے آگیا ہے جس سے سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے اس عمارت کا نقشہ محض گراؤنڈ پلس ون کا پاس کیا تھا تاہم بلڈر کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے غیر قانونی طور پر گراؤنڈ پلس چھ منزلہ تعمیر کیا جا رہا تھا۔ دوسری جانب حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 14 تک جا پہنچی ہے؛ جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کے سربراہ ڈاکٹر سلیمان کے مطابق اسپتال لائے گئے 13 زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی تاحال اسپتال میں داخل اور زیرِ علاج ہے۔ قبل ازیں ابتدائی فہرست میں سامنے آنے والے زخمیوں میں 35 سالہ نادر حسین ولد علی نواز، 30 سالہ شوکت علی ولد لال خان، 22 سالہ احمد ولد ظفر اقبال، 24 سالہ نوید ولد مسافت خان، 22 سالہ نور اللہ ولد محبوب جان، 22 سالہ عزیز الحق ولد حبیب الرحمان اور 25 سالہ واصل خان ولد خان محمد کی شناخت کر لی گئی تھی جبکہ دو زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، متعدد اہم فیصلوں کی منظوری
25 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 افراد کے نام جیل حکام کو ارسال
25 November 2026
پاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
25 November 2026
آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 22واں کانووکیشن: 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم
25 November 2026
پاکستان روس اقتصادی تعلقات میں پیشرفت، تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق
25 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
25 November 2026
سردار لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کی استدعا
25 November 2026
26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
25 November 2026