پاکستان روس اقتصادی تعلقات میں پیشرفت، تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق
Web Desk
25 November 2026
پاکستان اور روس نے 2030 تک دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے 2026 سے 2030 تک کے پانچ سالہ اقتصادی تعاون کے پروگرام اور بین الحکومتی کمیشن کے پروٹوکول پر دستخط کر دیے ہیں، جبکہ پاکستان اور یوریشین اقتصادی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ روسی دارالحکومت ماسکو میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور روسی وزیر توانائی سرگئی سیویلیوف کی مشترکہ صدارت میں پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا گیارہواں اجلاس اختتام پذیر ہوا جس میں تیل و گیس کی تلاش، ایل این جی کی فراہمی، دھات سازی، معدنیات، زرعی مشینری، انسولین کی مقامی پیداوار اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ اور تعلیم کے شعبوں میں اہم پیش رفت کے تحت پاکستان سے روس کے لیے پہلی آزمائشی مال بردار ٹرین جلد چلانے، ریلوے انفراسٹرکچر کی ترقی، اعلیٰ تعلیم و تعلیمی اسناد کی باہمی تصدیق کے معاہدوں کو تیز کرنے اور پاکستانی طلبہ کے لیے روسی اسکالرشپس کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی لین دین کی رکاوٹیں دور کرنے پر بھی اہم پیش رفت ہوئی جس کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے بتایا کہ مالیاتی مسائل کے حل کا روڈ میپ تیار کر کے فوری کام شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق چار ممکنہ مالیاتی آپشنز منتخب کر کے ان کی ترجیحات طے کر لی گئی ہیں اور آئندہ چند ہفتوں میں قابلِ عمل نظام کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ وفاقی وزیر اویس لغاری نے معاہدوں کو پاکستان میں روسی سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولنے اور برآمدات کے فروغ کے لیے سنگ میل قرار دیا، جبکہ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا بارہواں اجلاس 2027 میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 22واں کانووکیشن: 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم
25 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
25 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
25 November 2026
سردار لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کی استدعا
25 November 2026
26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
25 November 2026
خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظامِ صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
25 November 2026
کراچی: بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر گیا
25 November 2026
بیرسٹر گوہر کا تینوں چیف جسٹس صاحبان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ
25 November 2026