ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
Web Desk
25 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے کے مشترکہ منصوبوں (پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ) کو فروغ دینے اور نجی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق اس قرض سے اصلاحات میں مدد کے ساتھ ساتھ معیاری اور کم لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کی تیاری ممکن ہو سکے گی، جبکہ سرکاری و نجی شراکت داری اور نجکاری کے امور کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے اقدامات کرتے ہوئے اس نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ پروگرام کے تحت چار وفاقی وزارتوں اور اداروں میں شراکت داری کے لیے خصوصی یونٹس قائم کرنے میں مدد دی جائے گی، 2030 تک سرکاری و نجی شراکت داری کے منصوبوں کی درمیانی مدت کی فہرست منظور کر لی گئی ہے اور ان منصوبوں سے پیدا ہونے والے مالی خطرات کی نگرانی کا نظام بھی تشکیل دیا جائے گا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی پی پی پی اینڈ انویسٹمنٹ نالج ہب وفاقی اداروں کو تربیت اور رہنمائی فراہم کرے گا جبکہ صوبائی حکومتیں بھی منصوبوں کی تیاری اور تجربات کے تبادلے سے فائدہ اٹھا سکیں گی، کیونکہ منصوبوں کی شفاف جانچ اور مالی خطرات کا بہتر انتظام ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 22واں کانووکیشن: 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم
25 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
25 November 2026
پاکستان روس اقتصادی تعلقات میں پیشرفت، تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق
25 November 2026
سردار لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کی استدعا
25 November 2026
26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
25 November 2026
خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظامِ صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
25 November 2026
کراچی: بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر گیا
25 November 2026
بیرسٹر گوہر کا تینوں چیف جسٹس صاحبان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ
25 November 2026