عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
Web Desk
24 November 2026
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں، تاہم چاندی کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے ساتھ 3,629 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔
عالمی مارکیٹ میں تیزی کے باعث ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1,115 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے جبکہ دس گرام سونا 3 لاکھ 30 ہزار 449 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 49 روپے سستی ہو کر 4,687 روپے کی سطح پر آ گئی۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف
24 November 2026
وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا
24 November 2026
فیک نیوز بھی گولی کی مانند، ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی، اعظم نذیر تارڑ
24 November 2026
لاہور میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور اجتماعات پر پابندی
24 November 2026
چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری
24 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
24 November 2026
وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
24 November 2026
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار
24 November 2026