چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری
Web Desk
24 November 2026
چینی سفارتخانے نے پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کی چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ روانگی کے حوالے سے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں چینی سفارتخانے نے “پاک چین دوستی زندہ باد” کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ جانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، جبکہ ان کے لیے تربیت کا سب سے بڑا چیلنج سینٹری فیوج نہیں بلکہ چینی زبان سیکھنا تھا اور روزمرہ جملوں سے لے کر پیشہ ورانہ ایرو اسپیس کمانڈز تک چینی زبان سیکھنے کا یہ سفر پاک چین گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ سفارتخانے نے مزید کہا کہ شینژو 24 مشن کی تیاری کے دوران محمد ذیشان علی کی کہانی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے اور اب یہ لازوال دوستی زمینی حدود سے نکل کر خلا کی وسعتوں تک جا پہنچی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
24 November 2026
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار
24 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی
24 November 2026
پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل
24 November 2026
دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ
24 November 2026
چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو
24 November 2026
جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ
24 November 2026
سعودی عرب کا 2027 کا بجٹ منظور، 190 ارب ریال خسارے کا تخمینہ
24 November 2026