جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ
Web Desk
24 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چپ ساز کمپنی اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کمپنی میں واپسی کا معاہدہ انہوں نے کروایا اور بورڈ کو اس فیصلے پر قائل کیا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اتوار کے روز جینسن ہوانگ سے ان کی ٹیلی فون پر گفتگو بھی ہوئی اور انہوں نے اینویڈیا کے بورڈ کو یقین دلایا کہ ہوانگ قومی سلامتی کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں اور وہ بخوبی جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے بھی بورڈ کو ہوانگ کی جانب سے قومی سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر جینسن ہوانگ چین منتقل ہو جاتے تو یہ امریکا کے لیے ایک بڑا خطرہ ہوتا کیونکہ چین انہیں منہ مانگی مراعات دینے کے لیے تیار تھا اور چینی صدر انہیں اس شعبے کی ذہین ترین شخصیت قرار دے چکے ہیں، جبکہ جدید چپس کی پیچیدگی کو جینسن ہوانگ جیسا ماہر ہی سمجھ سکتا ہے اور چین سمیت کسی کے لیے بھی ان چپس کی نقل تیار کرنا ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اینویڈیا نے مبینہ چینی جاسوس سمیت دیگر خواتین سے تعلقات کے انکشافات کے بعد پیدا ہونے والے تنازع کے تناظر میں صدر ٹرمپ کے دباؤ پر جینسن ہوانگ کو فوری طور پر سی ای او کے عہدے پر بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب کا 2027 کا بجٹ منظور، 190 ارب ریال خسارے کا تخمینہ
24 November 2026
مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ
24 November 2026
وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور
24 November 2026
ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف
24 November 2026
بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے
24 November 2026
آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری
24 November 2026
نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
24 November 2026
ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف
24 November 2026