روس رواں سال جوہری ہتھیاروں سے لیس سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج سکتا ہے: جرمن
Web Desk
24 November 2026
جرمن خفیہ ایجنسی ’بی این ڈی‘ (BND) اور اس کے مغربی شراکت داروں نے خبردار کیا ہے کہ روس رواں سال کے اختتام سے قبل جوہری ہتھیاروں سے لیس ایک سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج سکتا ہے۔
جرمن میڈیا نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ’سپوتنک ایس‘ (Sputnik-S) نامی یہ سیٹلائٹ مکمل طور پر تیار ہے اور اسے ماسکو کے نواحی علاقے میں محفوظ رکھا گیا ہے، جبکہ مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے رواں ماہ اس اہم پیشرفت سے متعلق معلومات کا تبادلہ بھی کیا ہے۔
مبینہ طور پر نومبر کے اوائل میں شیئر کیے گئے انٹیلی جنس تجزیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سیٹلائٹ کو 60 دنوں کے اندر خلا میں روانہ کیا جا سکتا ہے۔ جرمن مسلح افواج نے حالیہ ہفتوں میں اس حوالے سے اعلیٰ حکام کو بریفنگ دے دی ہے، جہاں فوجی افسران دسمبر میں اس لانچنگ کو ممکن قرار دے رہے ہیں اور مدار میں پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد یہ سیٹلائٹ فعال ہو جائے گا۔
ماہرین کے مطابق زمین کے نچلے مدار میں ہونے والا کوئی بھی جوہری دھماکا چند ہی مہینوں میں وہاں موجود تمام سیٹلائٹس کو ناکارہ بنا دے گا، جس سے عالمی نیویگیشن، ٹیلی کمیونیکیشن اور موسمیاتی پیش گوئی کا نظام بری طرح متاثر ہو گا۔ دوسری جانب روس نے مغربی ذرائع ابلاغ اور خفیہ ایجنسیوں کی ان رپورٹس کو محض پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں
24 November 2026
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
24 November 2026
امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی
24 November 2026
ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ
24 November 2026
امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد
24 November 2026
ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن
24 November 2026
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا
24 November 2026
سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
24 November 2026