قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی آئین سے بغاوت ہے، مولانا فضل الرحمان
Web Desk
24 December 2025
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دستارِ فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب اسلام کے علوم سے خوفزدہ ہے، لیکن افسوس کہ ہمارے حکمران بھی اسی راستے پر چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ جسے خطرہ سمجھتا ہے، ہمارے حکمران بھی اُسی کو خطرہ قرار دیتے ہیں، اور صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے شریعت پر اعتراض کرنا اسلام دشمنی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے شریعت سے نفرت انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی آئینِ پاکستان کے خلاف ہے، کیونکہ پاکستان کے آئین میں حاکمیت اللہ کی ہے، اقوام متحدہ کی نہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ غیر اسلامی قانون سازی اللہ اور رسول ﷺ کے فیصلوں سے انحراف ہے، سودی نظام کے خاتمے کے وعدے کیے گئے مگر عملی اقدامات ابھی نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے وفاقی شرعی عدالت کو کمزور کرنے اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات ایوان میں پیش نہ کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے آزادی اور دین پر کبھی سودا نہیں کیا، اسلام کے خلاف کردار پر کھل کر مخالفت کریں گے۔ مدارس قائم رہیں گے اور جدوجہد جاری رہے گی، پاکستان کو مکمل اسلامی ریاست بنانا ہمارا مقصد ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026