یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
Web Desk
23 November 2026
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی افواج نے لیبیا کے ساحل کے قریب یوکرینی ساختہ ڈرونز کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے روس کے جدید ترین بحری جہاز ’کورویٹ مرکری‘ کو غرق کر دیا ہے جسے 2023ء میں روسی بحری بیڑے میں شامل کیا گیا تھا، جبکہ اس کارروائی کے دوران ہتھیاروں کی نقل و حرکت کے لیے استعمال ہونے والے روسی مال بردار جہاز ’ایم وی انگارا‘ کو نشانہ بنانے اور ایک روسی جنگی ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ ٹیلی گرام پر اپنے پیغام میں ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین سمندر کے مخصوص حصے میں اپنی عسکری کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب مشرقی لیبیا کی حکومت کے وزیراعظم اسامہ حماد نے بن غازی کی بندرگاہ کے قریب ایندھن بھرنے اور ضروری سامان کی فراہمی کے لیے رکنے والے روسی بحری جہاز پر مشتبہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے لیبیا کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات سمیت اس امر کی تصدیق کا مطالبہ کیا ہے کہ آیا ڈرون کشتیاں مغربی لیبیا سے آئی تھیں اور کیا ملک میں یوکرینی ماہرین موجود ہیں۔ مزید برآں، لیبیا کے فوجی ذرائع کے مطابق بن غازی کے ساحل کے قریب مالٹا کے پرچم بردار ایک تجارتی جہاز کو بھی ڈرون کشتی سے نشانہ بنایا گیا جس کے عملے کو بچا لیا گیا جبکہ بحری و فضائی افواج نے ساحل کے قریب 20 سے زائد ڈرون کشتیوں کو روک لیا؛ ادھر لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے بھی سمندر میں پیش آنے والے ان واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری، آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات ملک کو وسیع تر علاقائی تنازعات میں دھکیل سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی
23 November 2026