LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور

Web Desk

23 November 2026

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر معاشی سہولت کاری کے نتیجے میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ تجارتی و معاشی شراکت داری کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، جس کے سلسلے میں پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل ایک اعلیٰ سطح کے کاروباری وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اپنے اس اہم دورے کے دوران پرتگالی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب سے باضابطہ مذاکرات کے علاوہ ملک کی دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ایس آئی ایف سی کے زیرِ اہتمام آج 23 نومبر 2026 کو اسلام آباد میں ’پاک پرتگال بزنس فورم‘ منعقد کیا جا رہا ہے، جس کے انتظامات کے لیے کونسل نے دونوں ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بھی تشکیل دے دیا ہے تاکہ اس فورم کے ذریعے دوطرفہ اقتصادی تعلقات، کاروباری روابط اور باہمی سرمایہ کاری کو ٹھوس بنیادوں پر فروغ دیا جا سکے۔