احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
Web Desk
23 November 2026
پتھروں سے بھرا ٹرک سڑک پر کھڑے لوڈر ڈالے سے ٹکرا کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ٹرک کے نیچے دب کر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق خوفناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ لوڈر ڈالے پر کل 16 افراد سوار تھے، جن میں سے 8 افراد حادثے کے وقت محفوظ طریقے سے نکل آئے، جبکہ ٹرک تلے دبے 8 افراد میں سے 7 کی لاشیں نکال لی گئیں اور ایک شخص کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا۔
امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ حادثے کا شکار افراد خیرپور ڈاہا سے بہاولپور جا رہے تھے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026