LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں

Web Desk

23 November 2026

پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیانات پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بیانات ناقابلِ قبول ہیں اور خواجہ آصف نے ریڈ لائن عبور کر لی ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ وزیر دفاع کے بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بیانات ناقابلِ قبول ہیں، اور پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کے حوالے سے بیانات دے کر خواجہ آصف نے ریڈ لائن عبور کر لی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا موازنہ محسن نقوی سے نہ کیا جائے، جبکہ صدر آصف علی زرداری کا ایک ہی بیٹا ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی کی بات چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی باتیں بے تکی ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو جب اسلام آباد گئے تو کہا گیا کہ ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے، تاہم انہوں نے واپسی پر بھی صوبوں کے معاملے پر اپنا مؤقف دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ریفرنڈم سے نہیں گھبراتی، اور سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔