ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
Web Desk
23 November 2026
امریکا کی ڈیلٹا ایئر لائنز کے اہم کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہونے والے اٹلانٹا ایئرپورٹ سمیت ملک کے کئی دیگر ہوائی اڈوں پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہو گیا ہے۔
ایک روز کے دوران ڈیلٹا ایئر لائنز کی 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جو کمپنی کی مجموعی پروازوں کا تقریباً 50 فیصد بنتی ہیں، جبکہ اٹلانٹا ایئرپورٹ پر سینکڑوں پروازیں متاثر ہوئیں اور پروازوں میں اوسطاً تقریباً 57 منٹ کی تاخیر ریکارڈ کی گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیاروں کے وزن اور توازن کا حساب لگانے والا خودکار کمپیوٹر سسٹم بند ہونے کے باعث پروازوں کی تیاری اور روانگی کا عمل متاثر ہوا۔
ابتدائی طور پر ڈیلٹا ایئر لائنز کی درخواست پر اٹلانٹا سے روانہ ہونے والی پروازوں کے لیے گراؤنڈ سٹاپ نافذ کیا گیا، جس کے تحت طیاروں کی روانگی عارضی طور پر روک دی گئی، جبکہ بعد ازاں اس تکنیکی خرابی کے اثرات امریکا کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی دیکھے گئے، جہاں پروازوں کے اوقات متاثر ہوئے۔
کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث مسافروں کو طویل انتظار اور سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ پروازوں کی تاخیر نے ایئرپورٹس پر معمول کی سرگرمیوں کو بھی متاثر کیا۔
متعلقہ عنوانات
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026