معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
Web Desk
23 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں نئے سال کے بعد فوجی حملوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا جھکاؤ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی جانب ہے۔
ایک امریکی نشریاتی ادارے کے صحافی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی مذاکرات کار پیشہ ورانہ طور پر باتوں میں الجھانے کے ماہر ہیں، جبکہ ایرانی حکام ہر وقت باتیں کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کرتے۔
امریکی صدر نے ایرانی حکام کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایرانی آئل ٹینکرز امریکی ناکہ بندی کو آزمانے کی کوشش کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے تمام ایرانی آئل ٹینکرز سمندر کی تہہ میں پہنچ جائیں گے، اور ایرانی آئل ٹینکرز کا بھی ایرانی بحریہ جیسا انجام ہو گا اور تمام ٹینکرز سمندر بُرد ہو جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026