LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی

پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا

Web Desk

22 November 2026

جوہری سلامتی کی تربیت اور معاونت کے مراکز کے بین الاقوامی نیٹ ورک (این ایس ایس سی) کا 15واں سالانہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) اور 49 رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 23 سے 26 نومبر تک جاری رہنے والا یہ اجلاس بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں آئی اے ای اے اور این ایس ایس سی نیٹ ورک کے 49 رکن ممالک کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

اجلاس کے دوران جوہری سلامتی کی تربیت اور معاونت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور اس شعبے میں فنی مہارت و تجربات کے تبادلے کے طریقوں پر بھی بات چیت ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل 2016ء میں بھی این ایس ایس سی نیٹ ورک کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کر چکا ہے، اور 2016ء میں پہلی بار یہ اجلاس آئی اے ای اے کے ویانا میں واقع ہیڈکوارٹرز سے باہر منعقد کیا گیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اس عالمی اجلاس کی میزبانی جوہری سلامتی کے شعبے میں پاکستان کے مضبوط عزم اور ذمہ دارانہ کردار کی عکاسی کرتی ہے