میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
Web Desk
22 November 2026
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کامیابی سے جاری ہے، جبکہ میر علی کے علاقے حیدر خیل میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے حیدر خیل میں ایک خالی رہائشی مکان میں بھاری اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد چھپا رکھا تھا۔ مکان کی کھدائی کے دوران اینٹی ایئرکرافٹ گن، ہیوی مشین گن اور آر پی جی سیون سمیت بھاری ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں، جبکہ برآمد شدہ سامان میں آر پی جی سیون راؤنڈز، کواڈ کاپٹر ڈراپ کٹس، یو بی جی ایل راؤنڈز اور ڈیٹونیٹنگ کورڈز بھی شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی آبادی میں بارودی مواد چھپانا دہشت گردوں کی خطرناک روش ہے جو معصوم شہریوں کی جانوں کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ جدید اسلحے اور کواڈ کاپٹر ڈراپ کٹس کی برآمدگی دہشت گردوں کے بیرونی روابط اور سپلائی چین کی نشاندہی کرتی ہے، جبکہ چند روز قبل بھی سکیورٹی فورسز نے میر علی میں ایک گھر کے اندر قائم فتنہ الخوارج کی بارودی مواد تیار کرنے کی لیب پکڑی تھی۔
دوسری جانب علما و مشائخ نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ رہائشی علاقوں میں بارودی ذخائر چھپانا، مساجد کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنا اور معصوم شہریوں کو خوفزدہ کرنے والے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں اور ان فتنہ پرور خوارج کا دینِ اسلام سے کوئی واسطہ نہیں۔ سکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
22 November 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
22 November 2026
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026