مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
Web Desk
22 November 2026
امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک پر ایک مخصوص طبقہ مسلط ہے جس سے نجات حاصل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، کیونکہ ملک میں چاہے مارشل لا ہو، ہائبرڈ نظام ہو یا نام نہاد جمہوریت، ہر دور میں یہی لوگ اقتدار پر قابض رہتے ہیں۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں اکثریت جماعتِ اسلامی کو ملی تھی مگر ایک میئر کو مسلط کیا گیا، جبکہ ملک پر مسلط جاگیردار، سردار اور وڈیرے عوام کا استحصال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک بھر میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے، بلوچستان کے اپنے عوام کو گیس فراہم نہیں کی جا رہی اور چمن و تفتان بارڈرز بند ہونے کی وجہ سے مقامی تجارت مکمل طور پر بند پڑی ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی نے بلوچستان کے نوجوانوں کو صوبے کا اصل خزانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تعلیم، روزگار اور امن کی ضرورت ہے، لہٰذا وہ نظام سے مایوس ہو کر اپنی زندگیاں برباد کرنے کے بجائے جماعتِ اسلامی کے ساتھ مل کر سیاسی مزاحمت کے کلچر کو آگے بڑھائیں تاکہ ظلم، جبر اور بدامنی کے اندھیروں میں امید کے چراغ جلا کر پورے نظام کو تبدیل کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026
محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری
22 November 2026