LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی

Web Desk

22 November 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایک وزیر آج کل روزانہ ٹی وی اسکرین پر آنے کے لیے ان کے خلاف تبصرے کر رہا ہے اور جس دن انہوں نے اس وزیر کے خلاف تبصرہ کر دیا تو وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا۔ سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے بڑے صبر و تحمل سے سن رہے ہیں۔ انہوں نے کاروباری شخصیات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جن بزنس مینوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ پاکستان کے معزز شہری، وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز آف کامرس کے صدور و عہدیدار اور ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔ محسن نقوی نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر یہ بزنس مین واقعی اتنے ہی برے ہیں تو پھر ہر الیکشن میں ان سے پارٹی فنڈ کے نام پر اربوں روپے کیوں وصول کیے جاتے ہیں؟