استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
Web Desk
22 November 2026
وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد نے ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقدہ ساتویں عالمی ویمن سمٹ میں شرکت کی، جہاں کنوینئر برائے جینڈر مین اسٹریمنگ سارہ احمد بھی وفد کے ہمراہ موجود تھیں۔ ترکیہ کی وزیر برائے خاندانی و سماجی خدمات ماہینور اوزدمیر گوکتاش کی میزبانی میں ہونے والی اس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسلام خواتین کو عزت، مساوات اور بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے اور پاکستان خواتین کو تعلیم، روزگار، معاشی خودمختاری اور فیصلہ سازی کے عمل میں مؤثر نمائندگی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بھی بچیوں کے تحفظ، تعلیم اور بحالی کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ سمٹ کے موقع پر پاکستانی وفد نے ترک وزیر ماہینور اوزدمیر گوکتاش اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی صاحبزادی سمیہ اردوان سے الگ الگ دوطرفہ ملاقاتیں کیں، جن میں خواتین کی ترقی، بچیوں کے حقوق کے تحفظ، کم عمری کی شادی جیسے اہم سماجی مسئلے کی روک تھام اور دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026
محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری
22 November 2026